ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کانگو میں مسافروں کی کشتی ڈوبنے سے 33 افراد ہلاک

کانگو میں مسافروں کی کشتی ڈوبنے سے 33 افراد ہلاک

Sat, 26 Dec 2020 17:09:31  SO Admin   S.O. News Service

گانگو،26 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک کانگو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تاجر ہیں جو یوگینڈا سے ساز و سامان لے کر آرہے تھے کہ البرٹ جھیل میں کشتی الٹ گئی۔

تیز ہوا کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی۔ کورونا کی وجہ سے دونوں ممالک کی سرحدیں بند ہیں جس کے بعد آمد و رفت کے لیے یہ راستہ زیادہ استعمال ہورہا ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے اس کشتی کو سرحد عبور کرنے کی غیر قانونی اجازت دی۔

خیال رہے کہ لیک البرٹ افریقا کی ساتویں بڑی جھیل ہے۔


Share: